Advertisement
Advertisement
Advertisement

فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان

Now Reading:

فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان
اعتکاف

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق کم از کم 2 کلو چکی کا آٹا یا اس کی قیمت فطرہ و فدیہ کے لئے رکھی گئی ہے جبکہ 30 روزوں کا کم از کم فدیہ 3 ہزار 7 سو 50 روپے رکھا گیا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی نے کم از کم کفارہ صوم برائے 60 مساکین کے لیے 7 ہزار 500 روپے کی رقم مختص کی ہے اور کہا ہے کہ ہم نے چکی کے آٹے کی قیمت معلوم کر کے فطرہ، فدیہ بتایا ہے۔

سندھ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ پریشان

رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس سال زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 3 سو 29 روپے ہے اور اللہ کی راہ میں عمدہ چیز دینی چاہیے۔

Advertisement

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں، جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے وہ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب چکی کا آٹا 3750 روپے، جو 9,600 روپے، کھجور 48,000روپے ، کشمش 57,600 روپے اور پنیر 1,06,200روپے ادا کریں۔

مفتی منیب الرحمان کے مطابق جو کے حساب سے فطرہ کا نصاب320، کھجور سے 1600 روپے ہے،کشمش سے فطرے کا نصاب1920 اور پنیر سے 3540 روپے ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے فطرہ اور فدیہ کی کم از کم رقم 100 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فطرہ کیا ہے؟

زکات فطرہ عید فطر کے دن مخصوص مقدار اور کیفیت میں مال کی ادائیگی کو کہا جاتا ہے۔ فطرہ فقیروں اور ضرورتمندوں کو دیا جاتا ہے جس کی مقدار ہر بالغ اور عاقل شخص کی طرف سے سال میں زیادہ کھائی جانے والی خوراک میں سے ایک صاع (تقریبا 3 کیلوگرم) گندم، جو، کھجوران کی قیمت ہے۔ فطرہ کا ادا کرنا گھر کے سرپرست پر جو فقیر نہ ہو، واجب ہے۔ فطرہ کی ادائیگی کا وقت نماز عید فطر سے پہلے تک ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر