Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبہ پنجاب اور کے پی کے میں کورونا کے مزید 87 کیسز کی تصدیق

Now Reading:

صوبہ پنجاب اور کے پی کے میں کورونا کے مزید 87 کیسز کی تصدیق
پنجاب اور کے پی

صوبہ پنجاب اور کے پی کے میں کورونا وائرس کے مزید 87 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 5233 ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج  صوبہ پنجاب اور کے پی کے میں کورونا وائرس کے مزید 87 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 40 مریض پنجاب جبکہ خیبر پختونخوا میں 47 مریض سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 40 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 2465 تک پہنچ گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 23  زائرین ،701 زائرین سنٹرز، 758 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 80 قیدیوں، 925 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ رائے ونڈ مرکز میں 463، شیخوپورہ 8، منڈی بہاوالدین میں 13، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 25، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 35 تبلیغی ارکان میں جبکہ ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 4، بھکر 57، خوشاب 2، راجن پور 1، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 16، ناروال 3، بہاولنگر 9، فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

Advertisement

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 426 کنفرم مریض ہیں ، ننکانہ 16، قصور 9، شیخوپورہ 10،  راولپنڈی 69، جہلم 29، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، ناروال 8، گجرات میں 134 شہریوں ، حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 8، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 31، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 22، سرگودھا میں 8 شہریوں ، میانوالی 10، خوشاب 3، بہاولنگر 5، بہاولپور 5، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک کل 21 اموات، 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام کنفرممریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے اور طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ

ترجمان ہیلتھ کئیر نے یہ بھی کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہا کہ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔

دریں اثناء آج خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے مزید 47 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 744 ہوگئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں 20 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات، 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر