Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو اکسانے کا الزام، مسجد کے خطیب گرفتار

Now Reading:

عوام کو اکسانے کا الزام، مسجد کے خطیب گرفتار

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوے مسجد کے خطیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے گرفتاری کی وجہ بتااتے ہوے کہا ہے کہ خطیب کی جانب سے اکسانے پر لوگوں نے پولیس کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

یاد رہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کے باعث نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی تھی لیکن باوجود اس کے لیاقت آباد میں نماز جمعہ میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی تھی۔

مسجد کے خطیب نے شور مچاکر لوگوں کو مشتعل کیا تھ بعد ازاں ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے خطیب مسجد سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گرفتاری قانون کی خلاف ورزی کرنے پر عمل میں آئی ہے۔

Advertisement

کراچی لاک ڈاؤن:نمازسےروکنےپرشہریوں کاپولیس پرتشدد

قبل ازیںکراچی کےعلاقےلیاقت آبادمیں واقع ایک مسجدکےبیسمنٹ میں بڑی تعداد میں نمازیوں نےنمازِجمعہ ادا کرنےکی کوشش کی جس پرعلاقہ پولیس نےانہیں روکاتومشتعل افرادنےپولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کےمطابق پیش امام نے پابندی کےباوجود نمازِ جمعہ کی امامت کی تھی، امامت سے پولیس کے روکنے پرلوگوں کواکسایا گیا،جنہوں نے 2 پولیس اہلکاروں کوتشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کوعوام کےتشدد سے بچانے کے لیے ایک شہری نے اپنے گھر میں پناہ دی۔

واضح رہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کےپھیلاؤ کےپیشِ نظرکراچی سمیت سندھ بھر میں 12 بجےدن سےساڑھے 3 بجےتک ساڑھے 3 گھنٹےکامکمل لاک ڈاؤن کیاگیا،اس دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنےپردرجنوں افرادکوحراست میں بھی لیاگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر