Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ

Now Reading:

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ
پاکستانی ڈاکٹر نعیم خالد

کراچی کے 93 مقامی شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 4 سو 11 ہو گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 93  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 1411 تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ آج کراچی میں کورونا وائرس کےمزید 54 مریض سامنےآ گئے ، تمام افراد رابطوں کے زریعے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ کراچی سے 59 سالہ مرد جبکہ 64 سالہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے 30 اموات ہو چکی ہیں ۔

محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکھر سے 3 زائرین کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی سے کورونا وائرس کے 15 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد سندھ سے اب تک 3 سو 89 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں

Advertisement

Situation In Corona Affected Areas

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ #BOLNews #Breaking #Coronavirus #COVID_19 #LockDown #Karachi

Gepostet von BOL am Sonntag, 12. April 2020

Advertisement

سندھ کے پاس صرف 2200 ٹیسٹ کی صلاحیت موجود؟

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سے اب تک 13 ہزار 3 سو 9 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ ایک ہزار 65 مقامی شہریوں میں کورونا وائرس منتقلی کی تصدیق ہوئی ہے اور کورونا وائرس کے 9 سو 92مریض زیر علاج ہیں۔

یاد رہے اس سسے قبل وزیرصحت عذرا پیچوہو نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس اس وقت 2200ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہےجبکہ اگلے ہفتے تک 8ہزار ٹیسٹ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنے پیغام میں صوبائی وزیرصحت عذرا پیچوہو نے مزید کہا تھا کہ ہمارے پاس ٹیسٹ کرنے والی بہت سی چیزوں کی کمی ہے،2200کی صلاحیت کے باجود اس وقت ہم دن میں 400سے500ٹیسٹ کرپارہے ہی، امید ہے کچھ ٹیسٹنگ کٹس ایم ڈی ایم اور دیگر اداروں سے ملیں گیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر