Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت درست کام نہیں کررہی ہے، علی زیدی

Now Reading:

سندھ حکومت درست کام نہیں کررہی ہے، علی زیدی
علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہےسندھ حکومت درست کام نہیں کررہی ہےاس وقت سب کچھ سامنے آگیا ہے، کچھ بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ جس کی جوغلطیاں ہیں وہ درست کرے کیونکہ سندھ حکومت درست کام نہیں کررہی ہےاس وقت سب کچھ سامنےآگیاہے،کچھ بھی ڈھکاچھپانہیں ہے۔

علی زید ی نے کہا کہ وفاق کے ادارے کام کر رہے ہیں اس وقت سندھ کے اسپتال اور اسکولوں کا برا حال ہے اور وزیراعلیٰ  مجھ پر گند اچھال رہےتھے جبکہ میں انصاف ڈھونڈنےنکلا ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ملک میں موجود موجودہ صورتحال پر چند اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی درخواست کو منظور کرلیا ہے جبکہ یاد رہے کہ  وزیراعلی سندھ نے درخواست کی تھی کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے۔

Advertisement

عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے درخواست کی تھی وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں اس میں سندھ کی ان پٹ شامل کی جائے۔

وزیراعظم نے اجلاس میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سند کی جانب سفارشات کے مطابق  تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کل سے کھول دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متعلق ایک جیسی پالیسی ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر