
ملک بھر میں احساس پروگرام کے اجرا کے ساتھ ہی لٹیرے سرگرم ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایجنٹ مافیا کے ذریعے مستحقین کو ملنے والی امداد ی رقوم میں سے کٹوتیاں کرنے لگے۔
لاڑکانہ میں خواتین کو کہیں گیارہ ہزار روپے دیئے گئے تو کہیں پانچ سو روپے کاٹے گئے جبکہ لاڑکانہ میں خواتین کو 12 ہزار کے بجائے 11 ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی کہیں پانچ سو تو کہیں دو سو روپے کی کٹوتی کی گئی۔ بول نیوز کی نشاندہی پر لاڑکانہ سے ایجنٹ کو دھرلیاگیا۔
فیصل آباد میں پروگرام کوآرڈینیٹر کی جیب کٹ گئی 5 لاکھ روپے لوٹ کر جیب کترا فرار ہوگیا۔
سندھ میں رقم کی تقسیم پر مامور عملہ اور ایجنٹس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں پیش پیش رہا۔
بول کی نشاندہی پر رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ سلیم سانگی کو گرفتار کرلیا۔
عمر کوٹ میں بھی ملزمان رقم میں کٹوتی کرتے رہے جس پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
منچن آباد میں بھی دکاندار کی جانب سے500روپے کی کٹوتی کی جاتی رہی جبکہ شکایت پر ملزم کو دھرلیاگیا۔
مردان میں ایجنٹ مافیا سادہ لوح افراد کو ملنے والی رقم میں سے 200 روپے کی کٹوتی کرتے رہے۔
ادھر فیصل آباد میں بھی جیب کترے نے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے احساس پروگرام کے کوآرڈینیٹر کی جیب سے 5 لاکھ روپے نکال لئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیاجاسکا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News