Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں احساس پروگرام کے اجرا کے ساتھ ہی لٹیرے سرگرم

Now Reading:

ملک بھر میں احساس پروگرام کے اجرا کے ساتھ ہی لٹیرے سرگرم

ملک بھر میں احساس پروگرام   کے اجرا کے ساتھ ہی لٹیرے سرگرم ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایجنٹ مافیا کے ذریعے مستحقین کو ملنے والی امداد  ی رقوم میں سے کٹوتیاں کرنے لگے۔

لاڑکانہ میں خواتین کو کہیں گیارہ ہزار روپے دیئے گئے تو کہیں پانچ سو روپے  کاٹے گئے جبکہ لاڑکانہ میں  خواتین کو 12 ہزار کے بجائے 11 ہزار روپے  تقسیم کئے گئے۔

 

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی کہیں پانچ سو تو کہیں دو سو روپے کی کٹوتی کی گئی۔ بول نیوز کی نشاندہی پر لاڑکانہ سے ایجنٹ کو دھرلیاگیا۔

Advertisement

فیصل آباد  میں پروگرام کوآرڈینیٹر کی جیب کٹ گئی 5 لاکھ روپے لوٹ کر جیب کترا فرار ہوگیا۔

سندھ میں رقم کی تقسیم پر مامور عملہ اور ایجنٹس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں پیش پیش رہا۔

بول کی  نشاندہی پر رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے  ایجنٹ سلیم سانگی کو گرفتار کرلیا۔

عمر کوٹ میں   بھی  ملزمان    رقم میں کٹوتی  کرتے رہے جس پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

منچن آباد میں بھی دکاندار کی جانب سے500روپے کی کٹوتی کی جاتی رہی جبکہ شکایت پر ملزم کو دھرلیاگیا۔

مردان میں ایجنٹ مافیا  سادہ لوح افراد کو ملنے والی رقم میں سے 200 روپے کی کٹوتی کرتے رہے۔

Advertisement

ادھر فیصل آباد میں بھی جیب کترے نے ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے احساس پروگرام کے کوآرڈینیٹر   کی جیب سے  5 لاکھ روپے نکال لئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیاجاسکا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر