آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے ماہ اکتیس روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 75پیسے فی لیٹر مزید کمی کی جا سکتی ہے ۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے رواں ماہ 28 ڈالر 51 سینٹ فی بیرل میں تیل خریدا،7 ڈالر 82 سینٹ فی بیرل درآمد چارجز ادا کیے گئے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویثزن کا کہنا تھا کہ درآمدی تیل کی لاگت 36 ڈالر 33 سینٹ فی بیرل بنتی ہے جبکہ مقامی سطح پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 35 روپے 25 پیسے بنتی ہے ۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کایہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 35 روپے ٹیکس وصول کرتی ہےلیکن پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 70 روپے 25 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پیٹرول کی قیمت 97 روپے فی لیٹرہے اور عوام پیٹرول 70 روپے 25 پیسے فی لیٹر ریلیف دیا جا سکتا ہے
انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں بھی کمی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
