صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 123کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2382 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صوبہ سندھ اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 123 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 69 مریض پنجاب ،54 مریض سندھ میں سامنے آئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 54 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 761 تک پہنچ چکی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 336 ، شہید بے نظیر آباد سے 6 ، جامشورو سے 2، حیدرآباد میں کل تعداد 137 ، لاڑکانہ میں 7 ، دادو،جیکب آباد میں 1،1 جبکہ سکھر میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 273 تک جاپہنچی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے مزید کہا کہ سندھ میں 56 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن میں 32 افراد کا تعلق کراچی، 23 افراد کا تعلق سکھر اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جبکہ 10 جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 9 افراد کا تعلق کراچی اور 1 کا تعلق حیدرآباد سے ہے ۔
دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 69 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 570 تک پہنچ گئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام کنفرممریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان ہیلتھ کئیر نے یہ بھی کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہا کہ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
