
منڈی بہاوالدین۔ ڈپٹی کمشنر کی سنگین غفلت نے کئی انسانی جانوں کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی سنگین غفلت نے کئی انسانی جانوں کو داؤ پر لگا کر بغیر تصدیق کیے ملتان قرنطینہ سے انیوالے 82 افراد کو گھروں کو روانہ کروا دیا جن میں سے 32 افراد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گئے ہیں۔
غفلت کا یہ معاملہ بول نیوز نے اٹھایا تو انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید 101 فراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 4695 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے آج 101 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 86 ، پنجاب میں 10اوراسلام آباد میں 5 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 1214 ، بلوچستان میں 220 ، خیبرپختونخوا میں 625 ،اسلام آباد میں 107 ، گلگت بلتستان میں 215 ، پنجاب میں 2280 اور آزاد کشمیر میں 34 مریض موجود ہے۔
یاد رہے ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 86 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 1214 تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 10 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 2280 تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News