 
                                                                              جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے حکمران تکبر کا شکارہے، وفاق اور صوبے ایک پیج پر نہیں، معلوم نہیں فیصلے کہاں ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نےجماعت اسلامی کی جانب سےحکومت کو ہر طرح کی سپورٹ دی،ایمبولنس کا فیول تک دیا لیکن اب بھی ان کا رویہ کنٹینر والا ہے ۔
جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر نے کہا کہ حکومت کہتی ہے حالت جنگ میں ہیں لیکن اب تک کسی قسم کی مشاورت نہیں کی، پورےملک میں ایک ہی کورونا ہے لیکن کراچی اور لاہور میں الگ الگ پالیسی کیوں ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ موجودہ بحرانی حالات میں وفاق اور صوبوں کو بشمول آزاد کشمیر ایک پیج پر آنا چاہیےجبکہ ڈاکٹرز بھوک ہڑتال پر ہیں ان کا مطالبہ صرف سیفٹی کٹس اور کورونا ٹیسٹ ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر کا کہنا تھا کہ غیر مسلم ممالک کی طرح شرح سود کو صفر پر لانا ناگزیر ہوچکا ہے،25 ہزار سے کم آمدن والے طبقات کو یوٹیلٹی بلز اور اضافی اخراجات معاف کئے جائیں۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ دینی مدارس کے 31 لاکھوں بچے مسائل کا شکار ہیں ، حکومت اساتذہ کو تنخواہ دے جبکہ بحرانی حالات میں نجی سکولوں کے اساتذہ کو بھی حکومت کو تنخواہ ادا کرنی چاہئے۔
ڈاکٹرز ہمارے اصل ٹائیگرز ہیں ،سراج الحق
جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اسمبلیوں اور سینٹ کے اجلاس بلا کر مجودہ بحرانی حالات کے حوالہ سے مشاورت کرے جبکہ مساجد کا20 نکاتی ایجنڈہ کے حوالہ سے حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
واضح رہےاس سے قبل جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم خود کہتے تھے کہ ان کا دو لاکھ میں گزارہ نہیں ہوتا تو غریبوں کو کم از اکم اتنا گزارہ الاﺅنس ضرور دیا جائے جس سے وہ دو وقت کا کھانا کھا سکیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا تھا کہ کرونا وائرس باہر سے درآمد ہوا لیکن حکومتی ناقص پالیسیوں سے پھیلا ہے جبکہ باہر سے آنے والوں کی بھی بروقت سکریننگ نہیں کی جس سے بیماری کو پھیلنے کا موقع ملا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 