Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسے اقدامات نہ اٹھائیں جس سے معاشرے میں نفرت میں اضافہ ہو

Now Reading:

ایسے اقدامات نہ اٹھائیں جس سے معاشرے میں نفرت میں اضافہ ہو
سراج

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ایسے اقدامات نہ اٹھائیں جس سے معاشرے میں نفرت میں اضافہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے کارکنان کے ساتھ جو پنجاب حکومت اور پولیس نے رویہ اختیار کیا ہے وہ قابل مذمت ہے ۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر نے کہا کہ جو افراد دین کی دعوت کے لیے پہلے سے گھروں سے نکلے ہوئے تھے ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ نا مناسب ہے اور اگر ان میں کوئی بیمار تھا تو اسکو فوری طبی امداد دیکر اسپتال منتقل کیا جاتا

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ تبلیغی جماعت کے کارکنان کے پر تشدد اور انکا کو ہتھکڑیاں لگانا انسانیت کے خلاف ہے، دنیا میں کسی بھی ملک میں تبلیغی مراکز کے حوالے سے ایسی مثال نہیں ملتی

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے  مزید کہا کہ تبلیغی جماعت کے کارکنان تو محبت بانٹنے والے اور اللہ کی جانب بلوانے والے ہیں ، حکومت میڈیا میں ان پر الزامات لگانے کی بجائے اپنا شرمناک رویہ تبدیل کریں اور وزیر اعلی پنجاب خود رائیونڈ جا کر ان اقدامات پر معافی مانگیں۔

Advertisement

رائیونڈ کا تبلیغی اجتماع، متفقہ فیصلے کے بعد منسوخ کر دیا

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ تبلیغی جماعت ایک پرامن جماعت ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ تبلیغی جماعت کے ساتھ جو زیادتی ہوئی ہے اس سے مجھے دکھ ہوا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ یہ جماعت پرامن ضرور ہے لیکن لاواث نہیں ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ تبلیغی جماعت ایک لاوارث ہے تو وہ اس کی بھول ہے کیونکہ اس کے خلاف ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب نے رائیونڈ میں تبلیغی مرکز کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ وہاں موجود سینکڑوں افراد میں سے صرف 50 افراد کو تاحال ٹیسٹ کیا گیا ہے اور 27 میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر رائیونڈ میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر