Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاؤن سےمتعلق صوبے با اختیار ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

لاک ڈاؤن سےمتعلق صوبے با اختیار ہیں، وزیراعظم
لاک ڈاؤن

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سےمتعلق صوبے با اختیار ہیں، صوبےحالات دیکھ کرلاک ڈاؤن سےمتعلق فیصلہ خود کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا, 26 کورونا کيسز پر ہم نے لاک ڈاؤن کا سوچا اور ہمیں خوشی ہے کورونا ہمارے اندازوں سے کم پھیلا۔

وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں مزید2ہفتےتوسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں مزید2ہفتےتوسیع کررہےہیں، ملک بھرمیں لاک ڈاؤن جزوی ہوگا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ تمام صوبوں نےفیصلہ کرلیا ہےکون سی صنعتیں کھولنی ہیں اس لئے لاک ڈاؤن کےدوران جن کاروبارکوکھول سکتےہیں انہیں کھولیں گے کیونکہ لاک ڈاؤن کےدوران لوگوں کی مدد بھی کرنی ہے جبکہ لوگوں کا مجمع نہیں ہونا چاہیے، عوامی مقامات بندرہیں گے۔

عمران خان نے آج سے تعمیراتی سیکٹرکھولنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی سیکٹرکوآج سےکھول رہےہیں، تعمیراتی سیکٹرسےمتعلق کل ایک آرڈیننس لارہےہیں جبکہ تعمیراتی سیکٹرسے جڑے دیگرکاروباربھی کھول رہے ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزی اوراسمگلنگ کےخلاف آرڈیننس لانےکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں گندم اورڈالرکی اسمگلنگ کاخطرہ ہے اس لئے ذخیرہ اندوزی اوراسمگلنگ کےخلاف آرڈیننس لارہے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کر دی 

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ گندم کٹائی کےسیزن میں تمام رکاوٹیں دورکررہےہیں جبکہ ذخیرہ اندوزی اوراسمگلنگ کرنےوالوں کےخلاف سخت ایکشن لیں گےاور ذخیرہ اندوزی جہاں بھی پکڑی گئی وہاں کےمالک کوگرفتارکیاجائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان میں نمازاورتراویح سےمتعلق علمائےکرام سےمشاورت کریں گےکہ کس طرح عبادت بھی ہواورکوروناچسےبھی بچا جائے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنيا کا ٹرينڈ ديکھتے ہوئے ہمارے ملک ميں 30 فيصد کم کيسز ہوئے لہزا ہميں احتياط تدابیر کو نہيں چھوڑنا چاہيے ۔

وزیراعظم عمران خانکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ذہن میں رکھنا چاہیے کہ کورونا کسی وقت بھی پھيل سکتا ہے اور اگر کورونا تیزی سےپھیل گیا توہماراہیلتھ سسٹم مقابلہ نہیں کرسکےگا اس لئے ہمیں مزیداحتیاط کرنےکی ضرورت ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر