سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان ایرفورس کراچی میوزیم کے کنویشن سینٹر کو کورونا فیلڈ اسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے احکامات پر سندھ حکومت کے حکام نے این ڈی ایم اے اور ایرفورس کے حکام سے ملکر پی اے ایف میوزیم کے کنوینشن سینٹر کا دورہ کیا۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر وسیع جگہوں کو کورونا فیلڈ اسپتال بنانے کی ہدایت کی تھی۔
ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں مزید کورونا وائرس فیلڈ اسپتال قائم کرنے کے لیے مقامات کی تلاش جاری ہے۔
سندھ کابینہ نے ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی منظوری دے دی
واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی جس میں کورونا سے انتقال ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور کورونا کے مریضوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا تھا کہ آج 2733 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ٹیسٹوں کی کل تعداد 43949 ہوگئی ہے جبکہ آج 341 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ آج مزید 4کورونا کے مریض انتقال کرگئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 85 ہوگئی جبکہ 4956 مریض زیرعلاج ہیں جن میں 24 کی صورتحال خراب ہے اور ان م ییں سے 16 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کو بتایا کہ مریضوں کے بڑھنے کی باعث ہم بسترے بڑھار ہے ہیں اور ایکسپو سینٹر میں 1200 سے بڑھا کر 1500 بسترے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی اے ایف میوزیم سائٹ پر 600 اور گڈاپ اسپتال 150بستروں کااضافہ کیا ہے اور دمبا گوٹھ اسپتال 120 بستروں کا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ بستروں کا فیلڈ آئیسولیشن سینٹر ہر ضلع میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
