Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت نے یو سیز سیل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

Now Reading:

سندھ حکومت نے یو سیز سیل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا
یو سیز سیل

سندھ حکومت کی جانب سے یو سیز سیل کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جو علاقے متاثر ہیں ان کو سیل کیا جائے گا کیونکہ یو سی سیل ہونا سے بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگا۔

وزیر اطلاعات ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو ہدایت دے دی ہے کہ جن جگہوں پر وائرس کے متاثر ہیں وہ گلیاں سیل کریں اسی لئے مخصوص ایریا سیل کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے لگا۔کراچی میں12 یونین کونسلز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے تھے۔

 وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس میں ضلع شرقی کی 12یونین کونسلز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے  گئے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع شرقی کی 12یونین کونسلز کو سیل کردیا ہے۔ ان یونین کونسلز سے زیادہ  کیسز سامنے آئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ  ضلع شرقی کی  یوسی 6 گیلانی ریلوے ، یوسی 7 ڈالمیا ، یوسی 8 جمالی کالونی ، یوسی 9 گلشن کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ  یوسی 10 پہلوان گوٹھ ، یوسی 12 گلزار ہجری ، یوسی 13 صفورا کو بھی سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیل کی جانے والی یوسیز میں یوسی 14 فیصل ، یوسی 1 منظور کالونی ، یوسی 9 جیکب لائن اور یوسی 10 جمشید کوارٹرز بھی شامل ہیں۔

وزیراعلی سندھ  نے کہا کہ  پولیس اور رینجرز کو ان یونین کونسلز میں سیکورٹی بڑھانے اور سیل کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر