Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرین افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

Now Reading:

پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرین افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز
پنجاب

پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 147 کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد صوبے بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1069 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے سماجی رابطے کی وین سا ئٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1069 ہو گئی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق کورنٹین سنٹرز میں 563 زائرین ، 506 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ لاہور میں 210، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 55، جہلم 29، گوجرانوالہ میں 15، گجرات 95، منڈی بہاوالدین 14، بہاولنگر 3، بہاولپور 2، لودھراں 2، لیہ ایک، ڈی جی خان میں 5 مریض، سیالکوٹ میں 2، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب 1، ملتان 2، وہاڑی 19، فیصل آباد 9، چینیوٹ 1، رحیم یار خان میں 5 مریض، حافظ آبادمیں بھی 5، ناروال میں 2 مریض اور اٹک میں ایک مریض ہے۔

واضح رہے اس سے قبل ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا تھا کہ تمام کنفرممریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے اور طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 323 ہوگئی

ترجمان ہیلتھ کئیر نے یہ بھی کہا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہا تھا کہ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر