Advertisement
Advertisement
Advertisement

کانگو میں پاکستانی امن مشن دستوں کا کامیاب ریسکیو آپریشن ،آئی ایس پی آر

Now Reading:

کانگو میں پاکستانی امن مشن دستوں کا کامیاب ریسکیو آپریشن ،آئی ایس پی آر
کانگو

کانگو کے علاقے اویرا میں پاکستانی امن دستوں کی امدادی کارروائی جاری، پاک فوج کے اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے دو ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاک فوج کے اہلکاروں کی سیلاب سے متاثرہ کانگو کے علاقے اوویرا میں بھرپور امدادی  کارروائیاں جاری ہیں۔

Advertisement

اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کانگو میں گذشتہ ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب میں ہزاروں افراد بری طرح متاثر ہوئے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بھی کہاکہ ریسکیو کی کال پر پاکستانی امن دستے کے اہلکاروں کی فوری ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچیں اور متاثرہ افراد کو طبی امداد اور راشن بھی فراہم کیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی امن دستے کے اہلکاروں نے کانگو میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کی بروقت مدد کرکے علاقوں میں پھنسے 2 ہزار سے زائد افراد کو بروقت اقدامات کرکے بچا لیا گیا جبکہ بارشوں اور سیلاب سے ہزاروں مکانات تباہ ہوئے جبکہ 75 ہزار سے زائد افراد بری طرح متاثر ہوئے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سیلاب میں گھرے ہوئے افراد کو خوراک اور طبی امداد فراھم کی گئی، دور دراز علاقوں میں راشن کی فراہمی ممکن بنائی گئی جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے چل پھر نہ سکنے والے بعض متاثرہ افراد کو اپنی پیٹھ پر بھی محفوظ مقام تک پہنچایا۔

اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی امن دستے کی کوششوں کو مقامی لوگوں نے بے حد سراہاجبکہ اقوام متحدہ کے اعلی حکام کی جانب سے بھی پاکستانی امن دستے کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔

Advertisement

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان کے 4 ہزار سے زائد اہلکار امن دستوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ دنیا کے امن و استحکام کے لیئے مختلف امن مشنز کے دوران  فرائض کی ادائیگی میں اب تک پاکستان کے 157 پیس کیپرز جان کی قربانی دے چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر