قائد خزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ پختہ حقیقت ہے کہ کورونا کی وباءکا مقابلہ آگاہی کے ذریعے ہی کیاجاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسافراتفری، مایوسی اور غیریقینی کی صورتحال میں مسلم لیگ (ن) کے بہادر کارکن امید بن کر ڈی جی خان آئے ہیں اور اس مشکل صورتحال میں ہمارے کارکنوں کا جذبہ اور عزم قابل تقلید اور قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ باپردہ خواتین سے طالب علم نوجوانوں، کوہ سلیمان کے دیہات میں رہتے غیرت مند بلوچ تک کورونا کے خلاف آگاہی کا پیغام پھیلا رہے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ مخض دو دن میں ہم 30 ہزار مقامات تک پہنچے اور کورونا سے بچاو، احتیاط سے لوگوں کو آگاہ کیا جبکہ دو تحصیلوں کی 15 لاکھ آبادی کو بھی بتایا کہ کیسے وہ اپنی اور اپنے اردگرد لوگوں کی جان محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہشہریوں کو کورونا کی خودتشخیص کے طریقے بتائے گئے اور مختلف احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیاگیا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے آنے سے لوگوں کو حوصلے اور امید کا پیغام ملا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب ساٹ پر بتایا ہے کہ کس طرح مسلم لیگ کے کارکنان عوام کے لے فلاح اور بہبود کا کام کر رہے ہیں۔
دوتحصیلوں کی 15 لاکھ آبادی کو بتایا کہ کیسے وہ اپنی اور اپنے اردگرد لوگوں کی جان محفوظ رکھ سکتے ہیں
شہریوں کو کورونا کی خودتشخیص کے طریقے بتائے گئے اور مختلف احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیاگیا
مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے آنے سے لوگوں کو حوصلے اور امید کا پیغام ملا ہے@pmln_org pic.twitter.com/ucPq3By25e
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 3, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
