
مرکزی ترجمان پیپلز پارٹ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ خان صاحب نے یوٹرن لینے کا اپنا رکارڈ خراب نہیں ہوںے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی مولابخش چانڈیو نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب جاکر خان صاحب نے جان لیوا کورونا وائرس پر اپنے موقف کے برعکس بیان دیا ہے ، پہلے کچھ کہا اب وزیراعظم صاحب فرما رہے ہیں کہ کورونا پاکستان میں مزید پھیلے گا ۔
مولابخش چانڈیو خان نے کہا کہ صاحب کہتے ہیں کہ احتیاط نہیں کی گئی تو متاثرین کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہو سکتی ہے ، تو کیا پہلے وزیراعظم صاحب کو دنیا میں پھیلی کورونا کی تباہی نظر نہیں آئی یا پہلے وزیراعظم صاحب کو صوبہ سندھ اور محترم ترین ادارے کا فیصلہ بھی سمجھ میں نہ آیا
سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے یہ بھی کہا کہ خان صاحب اپنے ملک کے تمام صوبوں کے لاک ڈائون کے فیصلے کی بھی مخالفت کرتے رہے اور اب ایک ماہ بعد جاکر خان صاحب کو کورونا کی سنگینی کا احساس ہوا ہے
مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ میرے پارٹی چیئرمن درست کہتے ہیں کہ یہ تنقید کا وقت نہیں ہے لہذہ میں زیادہ بات نہیں کرتا ، صرف وزیر اعظم سے اتنی گذارش کر رہا ہوں کہ ہمارے وزہراعظم دور اندیشی سے محروم ہیں۔
ملک میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 124 ہو گئی
سیکریٹری اطلاعات پی پی پی مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم خدارا ملک و قوم پر رحم کریں اپنے ملک کے اداروں اور صوبوں کو آزادی سے کام کرنے دیں، وزیراعظم صوبوں اور اداروں کے اقدامات کے خلاف بیانات دے کر مثبت نتائج کو خراب نہ کریں۔
یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج 157 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 54 ، خیبرپختونخوا میں 23 ،بلوچستان میں 5، پنجاب میں 69، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 4 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2382 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 761 ، بلوچستان میں 169 ، خیبرپختونخوا میں 276 ،اسلام آباد میں 62 ، گلگت بلتستان میں 191 ، پنجاب میں 914 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News