
مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں ڈاکٹر طارق مسعود کو شامل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طارق مسعود وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکرٹری بھی ہیں۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کو رویت ہلال کمیتی میں شامل کیا گیا ہے، یہ درست سمت میں قدم ہے مذہبی تہوار اتحاد اور برکت کا باعث ہوتے ہیں اور اسی جذبے سے آگے بڑھنا چاہئے #RamzanMubarik pic.twitter.com/O9pbiykSNP
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 22, 2020
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ڈاکٹر طارق مسعود کے لیے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
ڈاکٹر طارق مسعود مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں بطور ٹیکنیکل ایکسپرٹ اپنی خدمت انجام دیں گے۔
اس حوالے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کورویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کہ مذہبی تہوار اتحاد اور برکت کا باعث ہوتے ہیں، اسی جذبے سے آگے بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ بلکل ٹھیک فیصلا ہے۔
کر فواد چوہدری اور رویت ہلال کمیٹی کے درمیان اکثر اختلافات سامنے آتے رہے ہیں لیکن اب اُمید کی جا رہی ہیں کہ اب اختلافات ختم ہوں گے۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اس سلسلے میں قمری کیلنڈر بھی بنایا ہے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت میٹ آفس کراچی میں 23 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News