Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے باعث نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت جاری

Now Reading:

کورونا کے باعث نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت جاری

کورونا وائرس کے باعث حالیہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکولوں کی بندش کو گرمیوں کی تعطیلات قرار دیے جانے پر فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے صوبے کے تمام نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مراد راس کی سربراہی میں دو رکنی ٹیم تشکیل دی تھی۔

دو رکنی ٹیم میں پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت بھی شامل تھے جس کا کام نجی اسکولوں کے مالکان سے ملاقات کرکے ان سے کورونا وائرس وبا کے دوران اسکول کی بندش پر فیس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

یاد رہے کہ منگل کے روز دونوں وزرا نے نجی اسکول کے مالکان سے ملاقات کی جس میں اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری شہریار سلطان، ضلعی محکمہ تعلیم کے پرویز اختر اور نجی اسکولوں کے مالکان نے شرکت کی تھی۔

Advertisement

اس حوالے سے وزرا نے کہا کہ حکومت نے تمام اسکولوں کو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بند کیا تھا تاہم بعد ازاں اسے گرمیوں کی تعطیلات قرار دے دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کو اپریل اور مئی کی اپنی فیسوں میں سے 20 فیصد کم کرنا چاہیے تاکہ والدین کی تشویش کو دور کیا جاسکے اور کہا کہ اس دوران ٹیچر کو نہیں نکالا جائے گا۔

واضح رہے کہ والدین ایکشن کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ اسکول پہلے ہی فیس پر عدالت کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں اور فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کے بچوں کو رزلٹ کارڈز جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر