Advertisement
Advertisement
Advertisement

مساجد کو بند کیا جائے، لاک ڈاؤن مزید سخت کیا جائے، ڈاکٹرز

Now Reading:

مساجد کو بند کیا جائے، لاک ڈاؤن مزید سخت کیا جائے، ڈاکٹرز
ڈاکٹرز

معروف ڈاکٹرز نے  کراچی میں پریس کانفرنس نے خطرہ کی گھنٹی بجا دی اور کہا ہے کہ ملک بھر میں مساجد کو بند کیا جائے اور لاک ڈاؤن مزید سخت کیا جائے۔

ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ اگلے چند ہفتے بہت خطرناک ہیں مریضوں کی تعداد بڑھتی رہی تو کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے  گا، پاکستان میں 60سال سے کم عمر مریض مغرب سے زیادہ ہیں۔

ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں میں گنجائش نہیں۔ ایسا نہ ہم سڑکوں پر لوگوں کا علاج کررہے ہوں جبکہ ڈاکٹرز نے علما ئے کرام سے بھی فیصلے پر نظر ثانی  کی درخواست کر دی گئی ہے۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ کرونا وائرس کو مذاق سمجھ رہے ہیں، شہر میں دکانیں کھلی ہوئی ہیں جس پرکوئی توجہ نہیں دی جارہی، عوام اور حکمرانوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ہمارے پاس اسپتالوں میں جگہ موجود نہیں ہے، پاکستان کا شعبہ صحت بہت کمزور ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے پہلے بھی کئی مہلک بیماریاں نہیں سنبھالی گئیں، 14اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی آتے ہی مریضوں میں اضافہ ہوگیا، عوام سمیت تمام مکاتب فکر کو وبا پر کنٹرول کرنے کے لیے اپنا تعاون پیش کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر