Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری پہلی ترجیح وطن واپسی کے منتظر، پاکستانیوں کی واپسی ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

ہماری پہلی ترجیح وطن واپسی کے منتظر، پاکستانیوں کی واپسی ہے، وزیرخارجہ
ملائشین ہم منصب

وزیرخارجہ  مخدوم شاہ محمود نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح وطن واپسی کے منتظر، پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں کورونا سے نمٹنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی مرحلہ وار وطن واپسی کو ممکن بنانے کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا،

وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان ،معاونین خصوصی زلفی بخاری زلفی بخاری، ڈاکٹر ظفر مرزا ،ڈاکٹر معید یوسف،اعلی عسکری حکام ،اسپیشل سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری ہوا بازی ڈویژن سمیت وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا کی موجودہ صورتحال ٹسٹنگ کی سہولت اور کوارنٹائین انتظامات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی جبکہ وزارت صحت، سول ایوی ایشن اتھارٹی، اورسیز ڈویژن، پی آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے موصول ہونیوالی تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اجلاس کے شرکا سے کہنا تھا کہ وزارت خارجہ میں قائم کرایسز مینجمنٹ سیل  دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ہماری پہلی ترجیح وطن واپسی کے منتظر، پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ کا وزارت خارجہ میں قائم کرائسز مینجمنٹ سیل کا دورہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر سامنے آنے والی  تجاویز کو نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں  منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے اس سے قبل وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ سیل کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر ڈی جی کرائسز مینجمنٹ سیل سلمان اطہر نے سیل کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی ۔

اس موقع پر وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایمرجینسی کرائسز مینجمنٹ سیل میں موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا۔

 وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر