Synopsis
لاک ڈاؤن میں 24 اپریل تک توسیع کا امکان
لاک ڈاؤن میں 24 اپریل تک توسیع کا امکان
پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں 24 اپریل تک توسیع کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کی روک تھام سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس ہوا ہے، جس میں لاک ڈاؤن کی توسیع پر غور کیا گیا ہے۔
اجلاس میں شرکا نے پنجاب میں لاک ڈاؤن میں توسیع پرغور کیا ہے۔
صوبے میں لاک ڈاؤں میں 24 اپریل تک توسیع اور اس کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونےکاامکان ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں حفاظتی اقدامات، متاثرہ مریضوں کےعلاج کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقعدہ اجلاس میں کورکمانڈرلاہور، ڈی جی رینجرز پنجاب بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں کور کمانڈر لاہور نے حفاظتی اقدامات ودیگر امور پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News