Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 7000 سے تجاوز

Now Reading:

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 7000 سے تجاوز
سعدیہ جاوید

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 696 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 7018 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 696 فراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 340 ، پنجاب میں 260، بلوچستان میں 25، خیبرپختونخوا میں 58 جبکہ گلگت بلتستان میں 8 اور اسلام آباد میں 5 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 2008 ، بلوچستان میں 305 ، خیبرپختونخوا میں 993 ،اسلام آباد میں 145 ، گلگت بلتستان میں 245 ، پنجاب میں 3276 اور آزاد کشمیر میں 46 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی سے کورونا وائرس کے 70 مزید کیسز سامنے آ گئے جن میں سے شہید بے نظیر آباد کے 58 مقامی شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، گھوٹکی میں کورونا وائرس کے 96 جبکہ سکھر سے 52 مریض سامنے آ گئے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حیدرآباد اور جامشورو سے 8 ، 8 مقامی شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ،سانگھڑ میں 12 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ لاڑکانہ میں 11،دادو میں 10،ٹنڈو آلہ یار میں 4،ٹنڈو محمد خان میں 1، سجاول میں 5،نوشہرہ فیروز میں 3 اور بدین میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے سماجی رابطے کی وین سا ئٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 5500 سے تجاوز

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب میں جاں بحق افراد کی تعداد35 ہے جبکہ 17افراد کی حالت تشویشناک ہےاور پنجاب میں اب تک صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد630ہے۔

اسی عرصے میں بلوچستان میں 25 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 305 ہوگئی ہے جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 58 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 993 ہوگئی ہے ۔

دریں اثناء آج گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 8 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 245 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر