
عاصم سلیم باجوہ کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عاصم سلیم باجوہ کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات تعینات کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات اور عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شبلی فراز عزت دار اور ایماندار شخص ہیں جبکہ عاصم سلیم باجوہ محنتی انسان ہیں۔
Truly an honorable and dignified man @shiblifaraz has been appointed new Information minister of Pak, and a brilliant @AsimSBajwa appointed SAPM on info both ll make a great team…. all the best
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 27, 2020
واضح رہے کہ عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News