
پیمرا نے ٹی وی جینلز کے لیے رمضان پروگرامز کا ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/reportpemra/status/1250350290764615683
پیمرا نے جاری کردہ ہدایت نامہ میں ان باتوں کی واضحات کر دی ہے۔
• رمضان المبارک میں ٹی وی چینلز براہ راست نشریات کے دوران ناظرین کو پروگرام میں شریک نہیں کرسکیں گے۔
• شو کے دوران سیٹ پر ایک وقت میں ایک مہمان ہی شریک ہوسکے گا۔
• نعت، کوئز وغیرہ کے پروگرامز صرف ویڈیو لنکس کے زریعے ٹیلی کاسٹ ہوسکیں گے۔
• انعامات، یعنی بائیکس، کار، سونا وغیرہ پروگرام میں نہیں دکھائے جاسکیں گے۔
• ہر طرح کے ایسے پروگرام جن میں لوگوں کو ماضی میں اکٹھا کیا جاتا رہا ہے، پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
• سحری و افطاری کی نشریات کے دوران Social Distance کی پابندی لازم قرار ہو گی۔
• کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے والے جینلز کے خلاف کارروائی ہوگی۔
واضح رہے کہ کرونا وبا کے خطرات کے پیش نظر پیمرا کی تمام ٹی وی چینلز کو رمضان نشریات کے حوالے سے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News