Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 82ویں برسی

Now Reading:

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 82ویں برسی
علامہ اقبال

شاعر مشرق، حکیم الامت علامہ محمد قبال کی 82 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور  ابتدائی تعلیم سمیت مشن ہائی اسکول سے میٹرک  اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان  بھی وہیں پاس کیا۔

اس کے بعد گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ماسٹرزکیا اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلینڈ چلے گئے  جہاں قانون کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں آپ جرمنی چلے گئے  جہاں میونخ یونیورسٹی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

آپ نے اوریئنٹل کالج میں تدریس کے  فرائض بھی انجام دیے تاہم وکالت کو مستقل پیشے کے طور پر اپنایا۔

علامہ اقبال وکالت کے ساتھ ساتھ شعر و شاعری بھی کرتے رہے اور سیاسی تحریکوں میں  بھی حصہ لیا ۔1922 میں حکومت کی طرف سے آپ کو ’ سَر ‘کا خطاب ملا۔

Advertisement

علامہ اقبال نے   1930 میں مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا ۔الہٰ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ اس خطبے میں آپ نے پاکستان کا تصور پیش کیا تھا۔

 انہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کی مسلم قوم میں بیداری کی نئی روح پھونک دی۔

علامہ اقبال کی کاوشوں سے ہی تحریک پاکستان نے زور پکڑا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں 14 اگست 1947 کو ایک آزاد وطن پاکستان  حاصل کرلیا۔

تاہم علامہ قیام پاکستان سے 9 برس قبل ہی 21 اپریل 1938 کو وفات پاگئے تھے،آپ کو لاہور میں  سپرد خاک کیا گیا تھا۔

آپ کے مشہور شعری مجموعوں میں ’بانگ درا، بال جبریل، ضرب کلیم سمیت دیگر شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر