
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے وزیر صحت سندھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جناح اور سول ہاسپٹل میں پیش آنے والے واقعات سندھ حکومت کے لیے باعث شرم ہیں جبکہ مریض کے خودکشی کی ذمہ دار صوبائی وزیر صحت اور مراد علی شاہ ہیں ۔
خرم شیرزمان نے کہا کہ زرداری صاحب کی ہمشیرہ کو بھی سخت آرام کی ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ سندھ بتائیں کے زرداری صاحب اور ان کی ہمشیرائیں کہاں غائب ہیں ۔
تحریک انصاف کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے بڑے ہسپتالوں میں لوگوں کو علاج کی سہولت موجود نہیں، بار بار سندھ حکومت کو سمجھا رہے ہیں کہ لوگوں میں خوف نہ پہیلایا جائے لیکن ہر مریض کو کورونا کا مریض قرار دیا جارہا ہے ۔
خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ سندھ حکومت کو ڈھونڈ رہے ہیں لیکن وزیر صحت سندھ تو کورونا کے آتے ہی کورنٹائن میں چلی گئی ہیں۔
ڈاکٹرز کورونا سے جنگ لڑرہے ہیں، انہیں ہراساں نہ کیا جائے
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت 18 وین ترمیم کی آڑ میں اپنی ذمہ داریاں بھول چکی ہے، سندھ میں فوری ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرکے وزیر صحت کو برطرف کیا جائے۔
واضح رہے اس سے قبل صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیرزمان نے کو انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ موجودہ صورتحال میں ضد پر آگئے ہیںان کے قول و فعل میں تضاد نظرآرہا ہے۔
خرم شیرزمان نے کہا تھا کہ کورونا سے ہم نے لڑنا اور بچنا ہے بھاگنا نہیں ہے،کراچی کے ساتھ سندھ حکومت کے رویے پر بے حد افسوس ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے مزید کہا تھا کہ کراچی کو سندھ حکومت نے مکمل نظرانداز کیاہوا ہےجبکہ کراچی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے اورکاروباری شخصیات کی دکانیں سیل کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News