وفاقی وزیر اسد عمر وفاق اور صوبوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں حکومت اور صوبوں کے درمیان ایسی کوارڈینیشن کی مثال نہیں ملتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں تعاون جاری ہے اور این سی سی نے جو فیصلے کیئے ان میں تمام اکائیوں کا حصہ ہےجو سیاسی رہنما پاکستان کے حالات سے ناواقف ہیں وہ نہیں جانتے۔ہم کیسے کام کر رہے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا, 26 کورونا کيسز پر ہم نے لاک ڈاؤن کا سوچا اور ہمیں خوشی ہے کورونا ہمارے اندازوں سے کم پھیلا۔
وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں مزید2ہفتےتوسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں مزید2ہفتےتوسیع کررہےہیں، ملک بھرمیں لاک ڈاؤن جزوی ہوگا۔
جزوی لاک ڈاؤن کے دوران کون کونسے شعبے کھلیں گے
یاد رہے کہ کورونا وائرس کی سنگینی میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات ایک لاکھ 20 ہزار کےقریب پہنچ گئیں ۔
کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 1،19،815 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 19لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں۔
دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4لاکھ 53 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 5 لاکھ 87ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 644 سے زائد ہوگئی ہے۔
اسپین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 17 ہزار 700 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اٹلی میں 1 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 20 ہزار 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ 15ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
