Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت صنعت کو درپیش مالی مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہے، حفیظ شیخ

Now Reading:

حکومت صنعت کو درپیش مالی مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہے، حفیظ شیخ
حفیظ شیخ

مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت صنعت کو درپیش مالی مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے صنعتکاروں اور تاجروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مالی مسائل پر قابو پانے کیلئے 115ارب روپے کےسیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ری فنڈز کا اجراء تیز کردیا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ  نے یہ بھی کہا کہ کئی سالوں کے ڈیوٹی ڈرابیک بھی ادا کئے جارہے ہیں جبکہ حکومت نے برآمد 57 ارب کے کلیمز میں سے 52 ارب جاری کردیئے اور سیلز ٹیکس کے 52 ارب میں 25 ارب کے ری فنڈ بھی جاری کردیئے گئے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ صنعتکاروں اور تاجروں کی جانب سے تجاویز بھی پیش کی گئیں جس پر انکا مزید کہنا تھا کہ انکم ٹیکس ری فنڈ سے ایک لاکھ دے زائد ٹیکس گزاروں کو فائدہ ہوگا۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل سے تاجروں کے 7 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں تاجروں نے گورنر سندھ کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید مالی مشکلات سے آگاہ کیا۔

Advertisement

تاجروں کا کہنا تھا کہ کاروبار کی بندش سے شدید مشکلات درپیش ہیں،ملازمین کو تنخواہ دینے سے بھی قاصر ہیں۔

تاجروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت کرونا سے بچاؤ کے لیے اچھے اقدامات کررہی ہے لیکن تاجروں کے لیے بھی پلان بنائے، مسلسل ایک ماہ کے قریب بندش سے تاجرشدید مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت عوام اور ہراسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے کرونا وائرس کی وبا کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر