Advertisement
Advertisement
Advertisement

میل جول میں فاصلوں کو یقینی بنایا جائے، قبلہ ایاز

Now Reading:

میل جول میں فاصلوں کو یقینی بنایا جائے، قبلہ ایاز
قبلہ ایاز

سلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ عوام نمازیں گھروں پر ادا کریں گے تاکہ میل جول میں فاصلوں کو یقینی بنایا جائے اور نمازیوں کی تعداد میں کمی سے متعلق حکومتی اقدامات کی تعمیل کی جائے۔

چیئرمین کونسل قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ مساجد کی تالہ بندی اور بندش کا تاثر نہیں جانا چاہیے، آئمہ مساجد کی گرفتاریوں کی بجائے ان کا تعاون حاصل کیا جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے ہونے والے اپنے ہنگامی اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا شدہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا اور عوام اور حکومت کے لیے چند نکات پیش کیے ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ متعلقہ ادارے اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

 ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کے لئے ہلاک کی بجائے شہید یا جاں بحق کا لفظ استعمال کیا جائے۔ میتوں کو احترام سے دفنائیں اور نماز جنازہ میں لوگوں کو شرکت کی اجازت دی جائے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مساجد کو کمیونٹی سینٹر قرار دیا جانا چاہیے۔ تمام لوگ جمعہ کی نماز گھر میں ادا کریں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ کونسل نے قرار دیا ہے کہ کورونا کا کسی فرقے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لوگ اپنے پیسوں میں سے حکومت کی مدد کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر