Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی ہوئی ہے، معاون خصوصی اطلاعات

Now Reading:

سندھ نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی ہوئی ہے، معاون خصوصی اطلاعات
معاون خصوصی اطلاعات

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان  کہتی ہیں وزیراعلی سندھ نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی ہوئی ہے جبکہ انہیں کسی نے کام سے نہیں روکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ میڈیا پر پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے اجلاس میں اپنے تحفظات پیش کرتے۔

معاون خصوصی اطلاعات کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے چند انڈسٹریز کو کھولنے کیلئے حوالے سے مہلت مانگی جووزیراعظم نے انہیں دے دی ہے۔

تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کل سے کھول دیا جائے گا

یاد رہے کہ اس سے قبلاسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ملک میں موجود موجودہ صورتحال پر چند اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

Advertisement

ذرئع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے جانیوالے تمام اقدامت کا اعلان کل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی درخواست کو منظور کرلیا ہے جبکہ یاد رہے کہ  وزیراعلی سندھ نے درخواست کی تھی کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے درخواست کی تھی وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں اس میں سندھ کی ان پٹ شامل کی جائے۔

وزیراعظم نے اجلاس میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سند کی جانب سفارشات کے مطابق  تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کل سے کھول دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متعلق ایک جیسی پالیسی ہو۔

Advertisement

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پیش کردہ تمام تجاویز مسترد کر دیں گئیں ہیں اور ریلوے آپریشن نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ  کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز  کے پیش نظر ریلوے آپریشن کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

وزیراعظم کوبریفنگ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرینیں چلانے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں، لاک ڈاؤن ختم یا نرمی کی صورت میں  چاروں صوبوں میں اپ اینڈ ڈاون کی 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر