پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں حکومتی ٹائیگر فورس کو سیاسی ناٹک قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال نے بول نیوز کے پروگرام تبدیلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے حکومت کو بیل آؤٹ دے دیا ہے، کورونا نہ آتا توحکومت بہت مشکل سے بجٹ پیش کرتی۔
انہوں نے وفاقی حکومت پر صوبوں کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا الزام بھی لگادیا جبکہ احسن اقبال نے پیٹرولیم مصنوعات اور گیس، بجلی کے نرخوں میں کمی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
