Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں پھنسے جرمن اور برطانوی شہریوں کیلئے خصوصی پروازیں

Now Reading:

پاکستان میں پھنسے جرمن اور برطانوی شہریوں کیلئے خصوصی پروازیں
پروازیں

پاکستان میں پھنسے جرمن اور برطانوی شہریوں  کو ان کے وطن پہنچانے کے لیے خصوصی پروازیں روانہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  جرمنی کے پاکستان میں پھنسے شہریوں  کو خصوصی پرواز  سے ان کے وطن روانہ کردیا گیا۔

حکومت سے خصوصی پرواز کی اجازت ملنے کے بعد کراچی ایئر پورٹ سے جرمنی کے 82 شہریوں کو قطر ائیر ویز کی پرواز سے جرمنی کے لیے روانہ کردیا گیا۔

اس موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کراچی ایئرپورٹ منیجر محمد عمران خان ،ڈیوٹی ٹرمینل منیجر محمد نصرت نے جرمن قونصلیٹ کے ہمراہ خصوصی طور موجودتھے۔

دوسری جانب  پی آئی اے کی دو خصوصی پروازیں برطانوی شہریوں کو  لے کر مانچیسٹر اور لندن روانہ  ہوئیں۔

Advertisement

پی آئی اے ترجمان کے مطابق حکومتی اجازت کے بعد پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے بھی خصوصی جزوی آپریشن بحال کردیا ہے۔ آج چار اپریل کو پی آئی اے کی دو پروازیں برطانیہ روانہ ہوئی ہیں۔

 ترجمان پی آئی اے نے بول نیوز کو بتایا کہ اسلام آباد ایرپورٹ سے مانچیسٹر کے لیے پرواز پی کے 9071 جبکہ لندن کے لیے پی کے 9785 برطانوی شہریوں کو  لے کر روانہ ہوئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حکومت نے پی آئی اے کو خصوصی طور پر جزوی آپریشن کی اجازت دی تھی۔کینیڈا کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن آج سے شروع ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر