Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج کی ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری

Now Reading:

پاک فوج کی ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری
افغانستان

افغانستان

کورونا وائرس کی پیش نظر پاک فوج کی ملک بھر میں سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورونا وائرس کی پیش نظر پاک فوج کی ملک بھر میں سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ مسلح افواج کے جوان سول انتظامیہ کے ساتھ عوامی خدمات میں مصروف عمل ہیں۔

 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کا جانب سے اشیاخورونوش مزدوروں،معزوروں،بیواؤں کودیاجارہاہے اور اب تک  پاک فوج کی طرف سےکورونا متاثرین میں 3لاکھ50ہزار امدادی پیکٹ تقسیم کیے جاچکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ امدادی سامان پاک فوج کی تنخواہوں کےفنڈسےخریدا گیا ہے اور دوردراز علاقوں سمیت آزاد کشمیرکے10اضلاع میں امدادی پیکٹس تقسیم بھی کئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ اب تک گلگت بلتستان کے9اضلاع میں راشن بانٹاگیا ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے9اضلاع میں راشن تقسیم کیاگیا اور پنجاب کے40سےزائدشہروں،کےپی کے19علاقوں میں سامان تقسیم کیا گیا ہے۔

Advertisement

یاد رے کہ ا س سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا تھا کہ چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  چین کے امدادی سامان میں پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس، سرجیکل ماسک، حفاظتی لباس، این 95 ماسک اور وینٹیلیٹرزشامل ہیں۔

خیال رہے کہ میجر جنرل ہوانگ کی قیادت میں چینی ڈاکٹروں کی ٹیم پاکستان پہنچی تھی اور چین کی جانب سے مزید ریلیف سامان پہنچا تھا۔

اس سے قبل آنے والے چینی ڈاکٹروں میں وبائی امراض، آئی سی یو، پلمنالوجی کے ماہرین شامل ہیں۔چینی میڈیکل ٹیم دو ماہ میں پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام اور متاثرین کے علاج کی خدمات انجام دے گی۔

اس دوران چینی میڈیکل ٹیم ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج  بھی کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر