Advertisement
Advertisement
Advertisement

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

Now Reading:

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی
بھارتی ناظم الامور

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورو اہلو والیا کو ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک زاہد حفیظ چوہدری نے طلب کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی سینیئر سفارتکار کو خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

عائشہ فاروق نے کہا کہ 27 اپریل کو ایل او سی کے  جندروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹروں پر بھارتی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی قابض افواج کی جندروٹ سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ سے 36 سالہ یاسمین شیراز بیوہ شیراز شہید ہوئی جبکہ جبکہ کھوئی رٹہ سیکٹر میں ہی 9 سالہ  عتیبہ ظہیر ولد ظہیر احمد شدید ذخمی ہوئی۔

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں ، خاتون شہید

Advertisement

عائشہ فاروقی کا کہنا کہ بھارتی فورسز ایل او سی پر مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، رواں برس بھارت کی جانب سے ابھی تک 882 جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہو چکی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا مزید کہا کہ بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،جبکہ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے صبح ایل او سی پر فائر بندی کی شدید خلاف ورزی کرتے ہوئے جندروٹ، کھوئی رٹہ سیکٹرز میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں کے دوران خودکار ہتھیاروں اور را کٹس کا استعمال کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں گاؤں رید کی 36 سالہ خاتون یاسمین شہید جبکہ گاؤں موہڑہ چھتر کی عطیبہ ظاہر شدید زخمی ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر