Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا مساجد کے اعلامیے پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار

Now Reading:

صدر مملکت کا مساجد کے اعلامیے پر عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار
صدر مملکت کا مساجد

صدر مملکت ڈاکڑ عارف علوی کی جانب سے مساجد کے 20 نکاتی اعلامیے پر عملدرآمد کے متعلق اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف مساجد کے دورے کے بعد آئمہ کرام کو اپنے ایک خط میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مساجد 20 نکاتی اعلامیے پر اطمینان کا ظہار کیا ہے۔

کورونا سے اموات میں اضافہ، تعداد 269 ہوگئی

انہوں نے اپنے خط کے متن میں مزید کہا ہے کہ ضابطہ کار کے چھٹے نکتے میں پچاس سال سے زائد عمر کے نمازیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ باجماعت نماز کیلئے مساجد میں جانے سے اجتناب کریں۔

صدر مملکت نے حکم دیا کہ مساجد کی انتظامیہ 50 سال سے زائد عمر کے نمازیوں کو کہیں کہ گھر میں نماز ادا کریں۔

Advertisement

انہوں نے مساجد کی انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ کوروناوائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا جائے۔

صدر نے مساجد انتظامیہ کی طرف سے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے نمازوں اور تراویح کے اجتماعات کے دوران اختیار کی گئی ضروری احتیاطی تدابیر اور اس حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

یاد رہے کہ رمضان المبارک کے اغاز سے ہی ملک بھر کی مساجد میں حکومت اور علماء کرام کے درمیان مشاورت کے بعد متفقہ 20 نکاتی اعلامیے پر عمل جاری ہے۔

20 نکاتی تجاویز کیا ہیں؟

  • مساجد اور امام بارگاہوں میں کالین یا دریاں نہیں بچھائی جائیں گی۔
  • Advertisement
  • جو گھر سے جائے نماز لانا چاہیں وہ ایسا ضرور کریں
  • نماز سے پہلے اور بعد میں ہجوم لگانے سے پرہیز کریں۔
  • جہاں صحن موجود ہو وہاں ہال کی بجائے صحن میں نماز پڑھائی جائے۔
  • 50 سال سے زائد عمر، نابالغ بچے اور کھانسی، نزلہ، بخار سے متاثرہ افراد مسجد میں نہ جائیں۔
  • مسجد کے احاطے میں نماز تراویح کا اہتمام کیا جائے، فٹ پاتھ پر نہ پڑھی جائے۔
  • کلورین کے محلول کے ذریعے مساجد کو دھویا جائے۔
  • Advertisement
  • صف بندی کا اہتمام ایسے کیا جائے کہ دو نمازیوں کے درمیان دو نمازیوں کی جگہ خالی چھوڑی جائے۔
  • مساجد میں کمیٹیاں بنائی جائیں جو اس بات کو یقینی بنائیں کے تجاویز پر عمل ہو اور نشانات لگائے جائیں۔
  • وضو گھر میں کریں، 20 سیکنڈ تک ہاتھ صابن سے دھوئیں۔
  • ماسک پہن کر مساجد میں آنا لازمی قرار، دوسروں سے بغل گیر نہ ہوں، ہاتھ نہ ملائیں۔
  • موجودہ صورتحال میں بہتر یہ ہے کہ گھر پر اعتکاف بیٹھیں۔
  • مسجد میں سحری اور افطاری کا اجتماعی اہتمام نہ کیا جائے
  • Advertisement
  • چہرے پر ہاتھ نہ لگائیں۔
  • مسجد اور امام بارگاہ کی انتظامیہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ رابطہ رکھیں۔
  • ان احتیاطی تدابیر کے ساتھ تراویح اور باجماعت نماز مشروط ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر