
سری لنکا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لیکر خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن ایئرلائن کی خصوصی پرواز 1185 تیس سے زائد پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچی اور پہنچنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے مسافروں کو سینیٹائز بھی کیا۔
سری لنکا سے آنے والے تمام مسافروں کی طبی جانچ ،جدید خودکار اسکینر سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو محکمہ صحت کی ٹیموں کے ذریعے قرنطینہ میں بھیجا جائے گا، اور یہی خصوصی طیارہ واپسی میں سری لنکن شہریوں کو لیکر روانہ ہوگا۔
صحافیوں اور صحافتی اداروں کی مالی امداد کا پیکج منظور
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ حکومت بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی مرحلہ وار واپسی کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت کو بیرون ملک پاکستانیوں کے کرب اور مشکلات کا بخوبی ادراک ہے جو اپنے وطن واپس آنے کے خواہاں ہیں۔
وزیر خارجہ کو بتایا گیا کہ اب تک بیرون ملک پھنسے گیارہ ہزار 529 پاکستانیوں کو واپس لایا جاچکا ہے جبکہ 62 ہزار 709اندراج شدہ شہری بیرون ملک سےواپسی کے منتظر ہیں۔
انہو ں نے کورونا وائرس کی عالمی وباکے تناظر میں مشکلات کا شکار پاکستانی برادری کی فلاح و بہبود کےلئے ہائی کمیشن کی کوششوں کو سراہا اور ان پر اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا۔
یہ بات انہوں نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں قائم ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ کے اچانک دورے کے موقع پر کہی۔
یاد رہے کہ سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن اور سری لنکا کے حکام کی مربوط کوششوں کے نتیجے میں پھنسے ہوئے پچاس پاکستانی آج کولمبو سے روانہ ہوئی تھی۔
ڈپٹی ہائی کمشنر تنویر احمد نے کولمبو میں کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاکستانیوں کو الوداع کیا تھا ۔
واپس آنے والے پاکستانیوں نے وطن واپسی کے انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News