وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی عمل سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل ہونے کا خطرہ ہے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کو خط میں کہا کہ موجودہ عالمی وباء کے حالات میں بھارتی اقدام قابل افسوس ہے۔
وزیرخارجہ نے خط میں مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے نئے قانون کی طرف سلامتی کونسل کی توجہ دلائی اور کہا کہ اس بھارتی عمل سے کشمیریوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بیرون کشمیر سے بڑی تعداد میں لوگوں کے کشمیر میں سکونت اختیار کرنے کا خدشہ ہے جبکہ بھارت عالمی برادری کی کوویڈ-19کی طرف توجہ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
اپنے خط میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا ڈومیسائل قانون بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا خط 3صفحات پر مشتمل ہے، خط گزشتہ روز سلامتی کونسل کے سربراہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے میڈیا کا مسلسل تعاون درکار ہو گا، شاہ محمود قریشی
واضح رہے اس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے موجودہ وبائی چیلنج کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میڈیا کا میں خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے میڈیا کے تعاون کے بغیر ہم آگے بڑھ ہی نہیں سکتے۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ زلزلہ ہو، سیلاب ہو آپ نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا آج ایک دفعہ پھر امتحان کا سامنا ہے آپ وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرائیے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جو آپ کو اس وبا سے بچنے کیلئے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے سمیت مختلف ہدایات دے رہی ہے خدا کیلئے ان پر عمل کیجئے یہ احتیاط آپ کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
