Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو بھی اقدامات کر رہے ہیں وہ عوام کے لئے کر رہے ہیں، اجمل وزیر

Now Reading:

جو بھی اقدامات کر رہے ہیں وہ عوام کے لئے کر رہے ہیں، اجمل وزیر
اجمل وزیر

مشیر اطلاعات خیبرپختنخواہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کہ لاک ڈاون سے لوگوں کی تکلیف کا احساس ہے  ہم جو بھی اقدامات کر رہے ہیں وہ عوام کے لئے  کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے فرنٹ لائن پر لڑنے واے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے لے 8 ارب  جبکہ عوام  کے لئے   11 ارب سے زائد  کا گرانٹ کا منظور کیا ہے جس سے 19 سے 20 لاکھ عوام مستفید ہو گئی ۔

یاد رہے کہمشیر اطلاعات اجمل وزیر نے میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیسٹنگ کا استعداد بڑھانے سمیت کوہاٹ اور سوات میں بھی ٹیسٹنگ لیبارٹریا ں قائم کی جارہی ہیں۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، پنجاب سے آٹے کی ترسیل کا عمل جاری ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے وزیر اعلی ہاوس میں وزیر اعلی محمود خان کی زیرصدارت کورونا کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔

Advertisement

اجلاس میں کورکمانڈر پشاور، آئی جی  اور وزیر صحت سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کے حوالے سے وزیر اعلی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں کورونا کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات پر تسلی کا اظہار کیا گیا اور بتایا گیا کہ ورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سامان کے 3 کنٹینر مختلف اضلاع کو روانہ کئے گئے ہیں جبکہ مزید حفاظتی سامان بھی اضلاع کو پہنچایا جائیگا۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور کل میں نے خود پشاور کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اسیاء کوردنوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے پنجاب سے آٹے کی ترسیل کا عمل جاری ہے، مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو بلکل برداشت نہیں کیا جائیگا ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر