
حکومت کی جانب سے ملک بھر کی موجودہ صورتحال میں ریلوے آپریشن نہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پیش کردہ تمام تجاویز مسترد کر دیں گئیں ہیں اور ریلوے آپریشن نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ریلوے آپریشن کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔
ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ، ذرائع
وزیراعظم کوبریفنگ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرینیں چلانے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں، لاک ڈاؤن ختم یا نرمی کی صورت میں چاروں صوبوں میں اپ اینڈ ڈاون کی 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متعلق ایک جیسی پالیسی ہو۔
ذرئع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے جانیوالے تمام اقدامت کا اعلان کل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی درخواست کو منظور کرلیا ہے جبکہ یاد رہے کہ وزیراعلی سندھ نے درخواست کی تھی کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے درخواست کی تھی وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں اس میں سندھ کی ان پٹ شامل کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News