
ندیم افضل چن کا دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان
وزیر اعظم عمران خان کے مشیر ندیم افضل چن کا مختاریا سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر اعظم ندیم افضل چن نے مختارے سے ملاقات کی اور خود ہی سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی اپ لوڈ کر دی۔
3 منٹ کی ویڈیو میں ندیم افضل چن کو مختارے سے پنجابی میں دلچسپ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ندیم افضل چن نے مختارے سے سوال کیا کہ حافظ آباد میں اپنے گھر رہ کر کیسا محسوس کیاجس پر مختارے نے جواب دیا کہ گھر رہ کر اچھا محسوس کیا۔
مختارے نے ندیم افضل چن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مشورے پر 21 روز گھر رہا جس کی وجہ سے کورونا جیسی وبا ءسے محفوظ رہا۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ میرے مشورہ کے بعد تم مشہور ہو گئے ہو جس پر مختارے نے جواب دیا کہ ’جی ہاں ،سوشل میڈیا نے مشہور کر دیا‘ ۔
مختارےنے مزید کہا کہ مشہور تو میں ہو گیا لیکن کورونا کے حوالے سے یہ پیغام مثبت ثابت ہوا ہے۔
ندیم افضل چن نے مختارے سے سوال کیا کہ میرے اور تمھارے مابین جو مکالمہ ہوا تھا اسے لیک کس نے کیا جس پر اس نے جواب دیا کہ مجھ سے لیک نہیں ہوئی ویڈیو۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ اگر مختارے نے بھی لیک نہیں کی اور میں نے بھی لیک نہیں کی تو پھرڈھونڈنا پڑے گا کہ کس نے لیک کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ پوچھتے تھے کہ مختارا کون ہے تو میں نے کہا کہ مختارا حافظ آباد سے واپس آیا ہے تو اس کی ملاقات لوگوں سے کروا دوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News