Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس: بلاول بھٹو نے حکومت کے معاشی ریلیف پیکیج کو ناکافی قرار دیدیا

Now Reading:

کوروناوائرس: بلاول بھٹو نے حکومت کے معاشی ریلیف پیکیج کو ناکافی قرار دیدیا
ٹڈی دل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے پیش نظر وفاقی حکومت کے معاشی ریلیف پیکیج کو ناکافی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت پارٹی کی معاشی کمیٹی کا ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا جس میں نوید قمر، شازیہ مری، چوہدری منظور ودیگر کی شرکت ہوئی۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ بے روزگا روں کیلے رقم 12ہزار سے بڑھا کر کم سے کم اجرت کے تحت 17500کی جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی صورتحال میں وفاق کا فرض ہے کہ وہ صوبوں کی مدد کرے اور تمام صوبوں کی صحت کی سہولیات میں اضافہ کرے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ کرونا کی مدد میں ملنے والی عالمی امداد کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے جبکہ اٹھارویں ترمیم پر یہ کہہ دینا کہ صحت صوبوں کی ذمہ داری ہے صحیح نہیں کیونکہ صوبے اپنی وسعت سے ذیادہ کام کررہے ہیں ۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کیلے ریلیف پیکیج ٹیکسوں میں چھوٹ، آسان شرائط پر قرضہ اور دیگر مراعات دی جائے جبکہ اس وقت کسان بھی وفاقی حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں اس صورتحال میں انہیں کھاد کو مد میں سبسڈی بجلی کے بلوں کی مد میں رلیف دیا جائے ۔

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کا 18ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتفاق

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ این ایف سی کی مد میں کٹوتی نہیں ہونے دیں گے وفاقی حکومت آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، جی 20 ممالک سمیت مختلف مالیاتی اداروں سے ملنے والا ریلیف کا فائدہ بھی صوبوں کو دے۔

اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ وفاق صوبوں کے فنڈز میں کٹوتی کا سوچنے کے بجائے اپنے اخراجات کم کرکے اضافی پیسے صوبوں کو دے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خوراک کی سپلائی لائن، اسٹوریج اور اس کی کھپت کیلے قبل ازوقت اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ اس وقت ہمیں فوری طور پر فوڈ سیکیورٹی پر توجہ دینی ہوگی جو آنے والے دونوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہوگا ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ایسا تاثر نہ دیا جائے کہ جیسے وزیراعظم صرف اسلام آباد کا ہے اور اس کی سوچ مئیر اسلام آباد سے زیادہ کی نہیں اور وزیراعظم کو پورے ملک کے سربراہ کے طور پر خود کو آگے لانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر