Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل سندھ بھر میں سخت لاک ڈاون

Now Reading:

کل سندھ بھر میں سخت لاک ڈاون
لاک ڈاون

کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے جمعہ کو صوبے میں سخت لاک ڈاون کا اعلان کردیا۔

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق کل جمعہ کو سندھ میں دوپہر 12 سے تین بجے تک سخت لاک ڈاون کا امکان ہے جبکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جمعتہ المبارک کے لیے حتمی ایس اوپی آج رات جاری کئے جائے گے۔

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ تین گھنٹے کے مکمل لاک ڈاون کے دوران تمام کاروباری،عوامی سرگرمیوں پرپابندی ہوگی جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات محدود اور ایس او پی کے تحت ہونگے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور لاک ڈاؤن کے دوران کوئی دکان کھلے گی نہ ٹرانسپورٹ چلے گی، جبکہ شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں سڑک پر آیا جاسکے گا اور کسی بھی قسم کی مذہبی تقریب و اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement

جمعہ کی نماز ہوگی یا نہیں؟ سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ مساجد میں کوئی سختی نہ کرے لیکن عوام سے یہی اپیل ہے کہ کل ہم دوبارہ دوپہر 12 سے 3 بجے تک سڑکوں پر سب بند کردیں گے

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ مساجد کھلی رہیں گی جہاں متعین افراد نماز ادا کریں گے، باقی لوگوں سے یہی درخواست ہے کہ گھروں پر نماز ادا کریں۔

یادرہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کی حفاظت کے لئے  سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود رکھنے اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر