Synopsis
سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 سپاہی شہید، 7 دہشتگرد مارے گئے
 
                                                      سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 سپاہی شہید، 7 دہشتگرد مارے گئے
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے آپریش کرکے 7 دہشتگرد مار دیئے جبکہ آپریشن کے دوران دو سپاہی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکوریٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دو سپاہی شہید ہوگئے جبکہ 7 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن مصدقہ اطلاع پر ذاکر خیل میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کیا گیا۔
شہید سپاہی مومن شاہ کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے جبکہ سپاہی محمد ساجد شہید کا تعلق ایبٹ آباد کے گاؤں سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 