
سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں شہریوں کی جانب سے 74 ملین روپے جمع کرائے گئے ہیں ۔
مشیر قانون مرتضی وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ شہریوں نے چوہتر 74 ملین روپے ایمرجنسی فنڈ میں جمع کرائے ہیں، ہم نے شفافیت کو برقرار رکھنے کےلیے اہم فیصلہ کیاہے۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کی تمام تفصیلات پبلک کی ہیں۔ کورونا ایمرجنسی فنڈ سےمتعلق تمام معلومات صوبائی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہری محکمہ خزانہ کی ویب سائیٹ پر سندھ کورونا ایمرجنسی فنڈکی تفصیلات تفصیل جان سکیں گے۔ محکمہ خزانہ کی ویب سائیٹ پر اضافی لنک ایڈ کیا گیا ہے۔ سندھ کورونا ایمرجنسی فنڈ میں آنے والے عطیات اور اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پر موجود ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایمرجنسی فنڈ کےاستعمال میں شفافیت کو برقرار رکھاہے۔
انہوں نے کہا کہ جوکورونا ایمرجنسی فنڈ میں سندھ حکومت نے ابتدائی طور پر تین ارب روپے رکھے تھے۔ یہ پیسہ قوم کی امانت ہے۔ یہ فنڈ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور صحت کی سہولیات میں اضافے کے لئے خرچ ہوگا۔ہم مخیر حضرات اور عطیات دینے والے عام افراد کے شکر گزار ہیں۔اپنی زمہ داری سمجھتے ہوئے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں عطیات جمع کرائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News