
ملک میں وائرس سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 71 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4782 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کےآج خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید 3اموات ہوئی جس کے بعد صوبے بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 22 ، بلوچستان میں 2 ، خیبرپختونخوا میں 25 ، اسلاآباد میں 1، گلگت بلتستان میں 3 ، پنجاب میں 19 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد کتنی ہوگئی؟
دوسری جانب ملک میں آج مزید 24 مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 700 ہو گئی ہے ۔
آج صوبہ سندھ اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثر 24 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تصدیق ہوئی جن میں سے 15 مریض گلگت بلتستان جبکہ 9 مریض سندھ میں صحتیاب ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی۔
اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 750 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 358 مریضوں کا تعلق سندھ، 126 مریضوں کا تعلق گلگت بلتستان، 3 مریضوں کا تعلق اسلام آباد، 128 مریضوں کا تعلق خیبر پختونخوا ،95 مریضوں کا تعلق بلوچستان اور 39 مریضوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News