
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ لوگ گھروں میں نماز ادا کریں اور کوویڈ 19 سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
ایوان صدر سے جاری بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ علمائے کرام کے ساتھ معاہدے کے پہلے 17 نکات نماز اور تراویح کے دوران حفاظتی اقدامات کو اجاگر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان احتیاطی تدابیر پر پوری دنیا میں اتفاق رائے ہے۔ان احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد امام مسجد، مسجد کمیٹیوں ، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
رمضان المبارک کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع
ان کا کہنا تھا کہ مساجد اور امام بارگاہ انتظامیہ کو نماز اور تراویح کی مشروط اجازت دی گئی ہے بشرطیکہ ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، اگر صورتحال مزید خراب ہوتی ہے یا ان ہدایات پر عمل نہیں ہوتا ہے تو نماز اور تراویح کے بارے فیصلے پر حکومت نظرثانی کرے گی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معاہدہ صوبائی حکومتوں کو مساجد اور امام بارگاہوں میں اپنی لاک ڈاؤن شرائط پر عمل درآمد کرنے کا اختیار دیتا ہے اور اس معاہدے میں علمائے کرام نے حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبلصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خاتون اول ثمینہ علوی کے ہمراہ اسلام آباد کالج فار گرلز ایف سکس میں ٹیلی سکول پراجیکٹ کا دورہ کیا۔
، صدر مملکت کو دورے کے دوران ٹیلی سکول کے طریقہ کار، نصابی مواد اور دیگر امور پرتفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہویے صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں مواصلاتی تعلیم نصاب سے آگے نکل گئی ہے تاہم اس بات کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے کہ بچے ٹیلی سکول سے کس حد تک سیکھ رہے ہیں, آن لائن طریقہ سے تعلیم کی فراہمی کے ذریعے بچوںکا وقت ضائع ہونے سے بچانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مشکل کی اس گھڑی میں بچوں کو آن لائن طریقے سے تعلیم کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے جو کہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News