
پاکستان کے مشہور و معروف شاعر انور مسعود کی اہلیہ پروفیسر صدیقہ انور انتقال کرگئیں۔
انور مسعود کے صاحبزادے معروف صحافی و سیاسی تجزیہ کار عمار مسعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ پروفیسر صدیقہ انور کا انتقال ہو گیا ہے۔
عمار مسعود نے بتایا کہ ان کی والدہ کی عمر 85 برس تھی اور وہ آج روزے سے تھیں۔ وہ اردو اور فارسی ادب کی استاد تھیں ۔
میری والدہ پروفیسر صدیقہ انور کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ اردو اور فارسی ادب کی استاد تھیں ۔ انکی عمر 85 برس تھی ۔ آج انکا روزہ تھا ۔ انکے ایصال ثواب کے لیئے دعا کریں
Advertisement— Ammar Masood (@ammarmasood3) April 27, 2020
انہوں نے اپنی والدہ کے لیےایصال ثواب کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔
واضح رہے کہ انور مسعود کا شمار پاکستان کے نامور شعراء میں ہوتا ہے۔وہ اردو، پنجابی اور فارسی میں شاعری لکھتے ہیں۔ انور مسعود زیادہ تر مزاحیہ شاعری سے مشہور ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News